Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرنے کی دعوت

وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرنے کی دعوت
August 13, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرنے کی دعوت دیدی۔

الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےمعائنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی۔ الیکشن کمیشن نے مشین کے ڈیمو کے لیے 17 اگست کو اجلاس طلب کر لیا۔ وزارت سائنس اور وزارت اطلاعات کے نمائندوں کو بھی بلایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کوخط میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی دعوت دی تھی۔ وفاقی وزیر شبلی فراز کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے نئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی ہے۔ مشین الیکشن کمیشن کی سفارشات کے عین مطابق تیار کی گئی ہے۔ چاہتے ہیں الیکشن کمیشن الیکڑونک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرے اور اپنی تجاویز دے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔