Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزراء کالونی میں چار سینٹرز غیرقانونی طور پر رہائش پذیر نکلے

وزراء کالونی میں چار سینٹرز غیرقانونی طور پر رہائش پذیر نکلے
February 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزراء کالونی میں 4 سینیٹرز غیر قانونی طور پر رہائش پذیر نکلے ، وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت ہاؤسنگ  نے چاروں سینیٹرز کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔  رضا ربانی ، مشاہد اللہ بھی قابضین میں شامل ہیں ۔ وزراء کالونی میں قائم 6 اپارٹمنٹس میں سے 4 پر قبضہ ہے ،  پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان ،  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر کبیر احمد شاہی اور بی اے پی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ قابضین میں شامل ہیں ۔ قابض سینیٹرز وزیر اعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں اپارٹمنٹس خالی کرانے کی ہدایت  کر دی جس پر وزارت ہاؤسنگ نے سینیٹرز کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے  ، چاروں سینیٹرز کو اپارٹمنٹس خالی کرنے کا حکم دیا جائیگا۔ وزرا کالونی میں صرف وفاقی وزرا ، وزرائے مملکت ، مشیران ، معاونین خصوصی ، چیئرمین و ڈپٹی  چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی  اور اپوزیشن لیڈر رہائش اختیار کر سکتا ہے ۔ دیگر ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے لئے پارلیمنٹ لاجز مختص ہیں ۔