Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزراء وی آئی پی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، نعیم الحق

وزراء وی آئی پی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، نعیم الحق
June 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے وزراء  کو پروٹوکول لینے  پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن  نعیم الحق کا وزرا کے پروٹوکول کیخلاف ٹویٹ شیخ رشید کو اچھا نہیں لگا، وزیرریلوے نے  نعیم الحق کو بیمار کہہ دیا۔ کپتان کے کھلاڑیوں میں اختلافات بڑھنے  لگے، فواد چودھری  اور نعیم الحق کے بعد شیخ رشید اور نعیم الحق میں میچ پڑ گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق  اپنے  ہی وزراء  پر برس پڑے، ٹویٹ کیا اور کہا کہ  وزرا وی آئی پی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ https://twitter.com/naeemul_haque/status/1137265397785214977 ان کا کہنا تھا کہ  وزرا جہاں بھی جاتے ہیں پولیس اسکواڈ ساتھ ہوتا ہے، یہ روش وزیراعظم کی ہدایت کے خلاف ہے، وی آئی پی کلچر کو ختم کریں۔ نعیم الحق کا یہ ٹویٹ  شیخ رشید کو ایک آنکھ نہ بھایا، وزیرریلوے نے نعیم الحق کو بیمار کہہ دیا بولے ان کیلئے دعا کریں ۔ کابینہ میں اختلافات کی خلیج وسیع ہوتی چلی جارہی ہے، فوادچودھری اور نعیم الحق  کی  ٹویٹر پر جنگ زیادہ پرانی بات نہیں ، شیخ رشید بھی  نعیم الحق کے خلاف بیان داغ چکے ہیں ۔ یہ معاملہ کہاں جا کر رکے گا واضح نہیں ، کپتان کو اپنے کھلاڑیوں سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔