وزراء اور مشیر عدالتی فیصلوں کی توہین، وزیراعظم انہیں مانتے نہیں، شاہد خاقان
فیصل آباد (92 نیوز) ن لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا، وزراء اور مشیر عدالتی فیصلوں کی توہین کرتے ہیں، وزیر اعظم بھی عدالتی فیصلے نہیں مانتے۔
ہفتہ کے روز فیصل آباد عابد شیر علی کے گھر میڈیا سے گفتگو میں اُنہوں نے کہا، نیب پولیٹیکل انجنئرنگ کا ادارہ ہے، نیب کیسز کی اہمیت ہائیکورٹس نے بتادی۔
اُن کا کہنا تھا کہ، حکومت نے تشہیر کیلیے کرائے کے لوگ رکھے ہوئے ہیں، الیکشن ریفارمز کا بل 15 منٹ میں پاس کر کے سینیٹ بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا، بلاول کو ن لیگ پر تنقید کے علاوہ اور کوئی کام نہیں، پاکستان اس دن ترقی کرے گا جب چوائس عوام کی ہو گی۔
ن لیگی رہنماء نے حکومت کو افغانستان کی خود مختاری، افغانوں کی رائے کے احترام اور پاکستان کوغیر جانبداررہنے کا مشورہ دیدیا۔