Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری حاجیوں کو چار ارب روپے واپس ملنے کا امکان

وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری حاجیوں کو چار ارب روپے واپس ملنے کا امکان
July 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانیوالے عازمین کو وزارت مذہبی امور نے خوشخبری سنا دی۔ سرکاری حاجیوں کو چار ارب کے قریب رقم واپس ملنے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کرایہ پر سرکاری سکیم کے لئے لی گئی عمارات میں حکومت کو وافر مقدار میں بچت ہوئی ۔ سرکاری سکیم کے تحت حرم کے قریب رہائش اختیار کرنے والوں کو دور ٹھہرائے گئے حاجیوں کی نسبت کم پیسے واپس کئے جائیں گے۔ سرکاری عازمین کو 20 سے 58 ہزار روپے تک فی عازم رقم واپس ملنے کا قوی امکان ہے۔ عازمین کو رقم واپس کرنے کا حتمی فیصلہ آج کابینہ اجلاس میں کیا جائےگا۔ دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے نئے حج کوٹے میں سے 40 فیصد پرائیویٹ اسیکم کا کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی۔ کابینہ آج پرائیویٹ اسیکم کے 40 فیصد کوٹہ اور حج پلان کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ نے پہلے 16 ہزار اضافی کوٹہ کا 40 فیصد پرائیویٹ اسکیم کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ حج آپریشن کے آغاز اور حج میں دن کم رہ جانے کے باعث واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پرائیوٹ کوٹہ سرکاری کوٹے میں ضم کرکے 6 ہزار 316 درخواستوں کی دوبارہ قرعہ اندازی کرائی جائے گی۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزارت مذہبی امور تیسری حج قرعہ اندازی کا اعلان کرے گی۔ سرکاری حج اسکیم کے مزید 6 ہزار 316 ناکام درخواست گزاروں کو ایک اور موقع ملے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔