Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی جاری کر دی

وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی جاری کر دی
February 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی جاری کر دی جس کے مطابق امسال کسی کو بھی مفت حج نہیں کرایا جائے گا۔ جاری کردہ حج پالیسی کے مطابق امسال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے ، سرکاری حج اسکیم کیلئے 60 فیصد، پرائیویٹ اسکیم کیلئے 40 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے ، سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی،قرعہ اندازی 8 مارچ کو ہوگی۔ دستاویز کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 جبکہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 71 ہزار 684 عازمین حج پر جائیں گے ۔ گزشتہ 3 سال سے مسلسل ناکام درخواست گزاروں کے لئے 10 ہزار کوٹہ جبکہ سرکاری اسکیم کے تحت ڈیڑھ فیصد ہارڈشپ کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے ۔ 2014 سے 2018 کے دوران حج کرنے والے رواں سال حج ادا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے ۔ ستمبر 2017 کے بعد پیدا ہونے والے بچوں پر بھی پالیسی آ گئی ، شمالی حج پیکیج میں نوزائدہ بچوں کا پیکیج 12 ہزار 910 روپے جبکہ جنوبی حج پیکیج میں 11 ہزار 910 روپے ہو گا ۔ قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے کے آپشنل اخراجات الگ سے ہوں گے ، حج پالیسی میں واضح طور پر کہا گیا ہے کسی کو مفت حج نہیں کرایا جائے گا جبکہ 5 ہزار کا اضافی کوٹہ نئے رجسٹرڈ نان کوٹہ ہولڈرز پرائیویٹ کمپنیوں کو دیا جائے گا ۔ عازمین کو پی آئی اے، سعودی ایئر لائن اور ایئربلیو کے ذریعے حجاز مقدس روانہ کیا جائے گا ۔