Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزارت مذہبی امور نے حج قرعہ اندازی منسوخ کر دی

وزارت مذہبی امور نے حج قرعہ اندازی منسوخ کر دی
January 26, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت مذہبی امور نے آج ہونے والی حج قرعہ اندازی منسوخ کر دی ۔
وزارت مذہبی امور کا سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ سامنے آ گیا ۔
ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کے بعد قرعہ اندازی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔
ادھر وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا ۔
سردار یوسف نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے دو ججز نے الگ الگ فیصلے دیئے ۔ حج کے تمام معاملات بر وقت مکمل کرنا چاہتے ہیں ۔ حج اپریشن میں تاخیر ہوئی تو اس کی ذمہ داری ان پر ہو گی جو اس کا باعث ہوں گے ۔