Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزارت مذہبی امور سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کی فہرست جاری کرنے میں ناکام

وزارت مذہبی امور سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کی فہرست جاری کرنے میں ناکام
October 4, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزارت مذہبی امور کے بہترین حج انتظامات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سانحہ منیٰ میں شہید ہونیوالے حجاج کرام کے ناموں کی فہرست تاحال جاری نہیں ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے بہترین حج انتظامات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سانحہ منیٰ کے دفن کئے گئے شہداءکے ناموں کی فہرست تاحال جاری نہیں ہو سکی۔ شہداءکی تعدا د کے حوالے سے تین فہرستیں جاری کی گئی ہیں لیکن یہ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ کس شہید کی تدفین کر دی گئی ہے۔ شہید حجاج کے لواحقین کرب سے گزر رہے ہیں۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کو بھی امید ہے کہ ان کے پیارے شاید زندہ ہوں لیکن ان کو بھی تاحال کوئی مصدقہ معلومات نہیں دی جا رہی ہیں۔ اب تک شہید حجاج کی میتیں واپس لانے کیلئے وزیراعظم سیل میں آٹھ درخواستیں جمع کی گئی ہیں لیکن ان درخواستوں کا بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ سانحہ منیٰ کو دس دن گزرنے کے باوجود بھی وزارت مذہبی امور کی شہداءاور لاپتہ افراد کے لواحقین کوصرف تسلیاں دی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب سانحہ منیٰ پر وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ٹیلی فون نمبر بھی بند ہیں۔ مفت سرکاری حج کرنے والے وزارت مذہبی امور کے حج مشن کے دو سو ستر میں سے ایک سو بیس اہلکار تو گھریلو مسائل اور بیماریوں کی وجہ سے واپس آگئے ہیں۔ وزیر مذہبی امور اور ان کے سٹاف کی سعودی عرب میں کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے لیکن ان کا جواب دینے والا کوئی نہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔