Monday, December 11, 2023

وزارت مذہبی امور حج فلائٹس شیڈول بنانے میں ناکام، 70ہزار سے زائد عازمین حج متاثر

وزارت مذہبی امور حج فلائٹس شیڈول بنانے میں ناکام، 70ہزار سے زائد عازمین حج متاثر
August 10, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزارت مذہبی امور حج فلائٹس شیڈول کو حتمی شکل دینے میں ناکام ہو گیا۔ فلائٹ شیڈول نہ بننے کی وجہ سے 70ہزار سے زائد عازمین حج متاثر ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پہلی فلائٹ 16 اگست کو روانہ ہو گی لیکن یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ کس شہر سے روانہ ہوگی۔ پہلی فلائٹ میں کون کون سے عازمین حج جائینگے تاحال اس کا بھی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق حج پر جانے والے سرکاری ملازمین کو فلائٹ شیڈول نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔