Saturday, July 27, 2024

وزارت مذہبی امورمیں حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل

وزارت مذہبی امورمیں حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل
April 28, 2017
اسلام آباد(92نیوز)حج درخواستوں کی قرعہ اندازی سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزار پانچ سو چھبیس پاکستانیوں کا نام نکل آیا وزیر مذہبی امور سردار یوسف کہتے ہیں اگر سندھ ہائیکورٹ نے 50فیصد کوٹے کا فیصلہ دیا تو 87ہزار 419عازمین فریضہ حج ادا کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق وزارت مذہبی امور میں تقریب سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی اس موقع پر وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا کہ کل ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے۔ سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزار پانچ سو چھبیس افرادحج کی سعادت حاصل کرنے سعودی جائینگے ۔۔تاہم سندھ ہائیکورٹ میں کیس ہونے کی وجہ سے پچاس فیصد کامیاب درخواست گزاروں کو مبارک باد کے پیغامات دئیے جائینگےجبکہ باقی دس فیصد کوکیس کے فیصلے کے بعد کامیابی کے خطوط بھیجے جائینگے۔ 90سال سے اوپر والے 197معمر عازمین کو قرعہ اندازی سے مستثنیٰ قرار دیدیاگیا ان کے ساتھ ایک اٹینڈنٹ کو بھیجنے کی صورت میں 394 افرادبغیر قرعہ اندازی کامیاب قرارپائے۔ وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کامیاب درخواست گزاروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے باخبر کیا جائے گا جبکہ وزارت کی ویب سائٹ پر بھی تمام نتائج کو اپ لوڈ کردیا جائے گا۔کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ بینکوں میں دس مئی تک اپنے پاسپورٹ جمع کرادیں جبکہ ناکام امیدوار متعلقہ بینکوں سے اپنی رقوم واپس لے لیں۔