Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزارت عظمیٰ کی دوڑ، امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

وزارت عظمیٰ کی دوڑ، امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے
July 30, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)وزارت عظمی کی دوڑ، حکمران جماعت سے شاہد خاقان عباسی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئےوزیراعظم کا انتخاب منگل کو ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزارت عظمی کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا۔ وزیراعظم کا انتخاب منگل کو ہو گا۔ حکمران جماعت سے شاہد خاقان عباسی  اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔ کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا متفقہ امیدوار سامنے آنے کی صورت میں وہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائیں گے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار سامنے نہ آنے کی صورت میں پیپلز پارٹی اپنا امیدوار  لانے یا نہ لانے کا فیصلہ کرے گی۔ دوسری جانب اے این پی نے وزارت عظمی کے الیکشن کی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔