Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزارت صحت کی جعلی،غیر معیاری ادویات کی تفصیلی رپورٹ سینیٹ میں پیش

وزارت صحت کی جعلی،غیر معیاری ادویات کی تفصیلی رپورٹ سینیٹ میں پیش
January 26, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت صحت نے پاکستان میں 3 سال میں پکڑی جانیوالی جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی تفصیلی رپورٹ سینیٹ میں پیش کر دی ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں جعلی اورغیر معیاری ادویات کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے ۔
وزارت صحت کے مطابق انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو صرف جرمانہ کر کے چھوڑ دیا گیا ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ تین سالوں میں 1797 ادویات کی نمونے غیر معیاری ثابت ہوئے جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ سے 412 ادویات جعلی ثابت ہوئیں ۔
رپورٹ کے مطابق جعلی،غیر معیاری ادویات تیار اور فروخت کرنیوالوں کو 20 کروڑ جرمانہ کیا گیا ۔