وزارت صحت کا فائزر کمپنی کی ایم آر این اے ویکسین خریدنے کا فیصلہ
اسلام آباد (92 نیوز) وزارت صحت نے فائزر کمپنی کی ایم آر این اے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایم آر این اے ویکسین کی 10 لاکھ ڈوزز خریدی جائیں گی۔ پاکستان میں ایم آراین اے ویکسین جولائی یا اگست تک پہنچنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب فائزر کمپنی کی جانب سے بھی ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی۔