Friday, October 7, 2022

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی لاہور میں زمین واگزار کرالی گئی

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی لاہور میں زمین واگزار کرالی گئی
 لاہور (92 نیوز) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی لاہور میں زمین واگزار کرا لی گئی ۔ لاہور میں پی سی ایس آئی آر کی اربوں روپے کی پچیس ایکڑ زمین خواجہ آصف کے بہنوئی سے واگزار کرائی گئی۔ مذکورہ شخص نے اپنے تعلقات اور اثرو رسوخ کی بنا پر ایک عرصے سے  اس بیش قیمت زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا تھا۔ وزیرِ اعظم نے سرکاری زمین کو ناجائز قبضے سے واگذار کرانے پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت کے افسروں کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہا۔