Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزارت ریلوے کا ملک بھر کے بڑے ریلوے اسٹیشنز پر ٹکٹنگ بوتھ آپریشنل کرنیکا فیصلہ

وزارت ریلوے کا ملک بھر کے بڑے ریلوے اسٹیشنز پر ٹکٹنگ بوتھ آپریشنل کرنیکا فیصلہ
May 21, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آئن لائن ٹکٹ بکنگ کے سسٹم میں خرابی کے باعث وزارت ریلوے نے ملک بھر کے بڑے ریلوے اسٹیشنز پر ٹکٹنگ بوتھ آپریشنل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ طویل لاک ڈاون کے بعد ریلوے ٹریک پر واپس آئی تو آن لائن ٹکٹ بکنگ کا سسٹم بیٹھ گیا۔ مسافروں کو ریزرویشن کیلئے کئی کئی گھنٹوں کا انتظار کرنا پڑا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسافروں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ وزارت کو بڑے اسٹیشنز پر ٹکٹ کی بکنگ شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ آن لائن سسٹم ٹکٹ بکنگ کا لوڈ اٹھا نہیں پا رہا، کل سے مسافر اسٹیشنز پر بکنگ کراسکتے ہیں۔ کل سے ٹکٹ کی بکنگ مکمل طور پر ایس او پی کے تحت کی جائے گی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے واضح کیا کہ  ٹکٹ کی بکنگ اوراجرا مکمل طور پر ایس او پی کےتحت کی جائے گی۔ انہوں نے عوام کو بھی ایس او پیزکا خیال رکھنے اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی۔