وزارت داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں غیرحاضری پروضاحت مانگ لی
اسلام آباد(92نیوز)وزارت داخلہ نےنائنٹی ٹونیوزکی نشاندہی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےاجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے کےپیش نہ ہونےپران سےوضاحت مانگ لی۔ نائنٹی ٹونیوزکے پروگرام مقابل میں یہ معاملہ اٹھایاگیاتھا۔
تفصیلات کےمطابق پانامالیکس پربریفنگ کےلئےبلائےگئےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےاجلاس میں چیئرمین نیب،ڈی جی ایف آئی اےسمیت تمام متعلقہ اداروں کےسربراہ پیش نہ ہوئے ۔جس پرکمیٹی کےسربراہ خورشیدشاہ نےشدیدبرہمی کااظہارکیا۔
نائنٹی ٹونیوزکےپروگرام مقابل میں بھی اس سوال کواٹھایاگیاکہ ڈی جی ایف آئی اے وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں۔چودھری نثارنےانہیں کیوں پی اےسی اجلاس میں پیش ہونے کی ہدائت نہ دی اورانہیں وضاحت طلب کرنی چاہیے۔ نائنٹی ٹونیوزکےمعاملہ اٹھانےپروزارت داخلہ نےاس بات کانوٹس لےلیااورڈی جی ایف آئی اےسےوضاحت مانگ لی کہ وہ پی اےسی اجلاس میں کیوں پیش نہ ہوئے۔