Sunday, September 25, 2022

  وزارت خزانہ نے ریپڈ رسپانس فورس کیلئے ایک ارب 90کروڑ روپے جاری کردیے

   وزارت خزانہ نے ریپڈ رسپانس فورس کیلئے ایک ارب 90کروڑ روپے جاری کردیے
اسلام آباد(92نیوز)وزارت خزانہ نے ریپڈ رسپانس فورس کے لئے ایک ارب 90 کروڑ روپے جاری کردئیے، ریپڈ رسپانس فورس آئندہ ہفتے سے ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔ ذرائع کے مطابق ریپڈ رسپانس فورس وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کے لئے بنائی گئی ہے،ریپڈ رسپانس فورس اسلام آباد میں چوبیس گھنٹے پٹرولنگ کرے گی۔ رپیڈ رسپانس فورس کسی بھی ہنگامی حالات میں 8 سے 10 منٹ میں رسپانس دے گی ریپڈ رسپانس فورس ایک ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہے۔