Tuesday, January 31, 2023

وزارت خارجہ کی پاکستانی مشنز کے مالی مسائل کا شکار ہونے کی تردید

وزارت خارجہ کی پاکستانی مشنز کے مالی مسائل کا شکار ہونے کی تردید
December 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت خارجہ نے پاکستانی مشنز کے مالی مسائل کا شکار ہونے کی تردید کر دی۔

وزارت خارجہ نے ایسی تمام معلومات، اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے پاکستانی مشنز کی مالی مشکلات بارے سوشل میڈیا پوسٹس، متعلقہ خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ایسی تمام اطلاعات، خبریں بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ تمام پاکستانی مشنز متعلقہ مالیاتی اور بجٹ قواعد و ضوابط کے مطابق موثر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کے تمام مشنز کو کام کرنے کے لیے مطلوبہ وسائل فراہم کیے جاتے ہیں۔