Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزارت خارجہ نے قطری شاہی خاندان کو تلور کے شکار کیلئے 8 شکارگاہیں حوالے کردیں

وزارت خارجہ نے قطری شاہی خاندان کو تلور کے شکار کیلئے 8 شکارگاہیں حوالے کردیں
December 18, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)وزارت خارجہ نے قطر کے شاہی خاندان کو تلور کے شکار کے لیے آٹھ شکار گاہیں حوالے کردی ہیں ، ان میں خیبر پختونخوا کی ایک شکار گاہ شامل ہے۔

تفصیلات کےمطابق قطر کا شاہی خاندان ان دنوں اپنے پسندید ہ مشغلے تلور کے شکار کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔ قطری خاندان کو تلور کے شکار کا اجازت نامہ وزارت خارجہ نے جاری کیا ہے 92 نیوز نے قطری خاندان کو جاری کیا گیا شکار کا اجازت نامہ حاصل کرلیا ہے۔

اس اجازت نامے کے مطابق قطر کے آٹھ شہزادوں کو اپنی اپنی پسند کی شکار گاہیں فراہم کی گئی ہیں۔امیر قطر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی کو بہاولنگر، ان کے صاحبزادے شیخ جاسم بن حماد الثانی کو بلوچستان کا ضلع موسیٰ خیل ، سابق امیر قطر شیخ حماد بن جاسم  کو بھکر اور جھنگ ، شیخ محمد بن خلیفہ الثانی کو لورالائی، شیخ خالد بن الثانی کو ضلع دادو ، شیخ ثانی عبداللہ بن عبدالعزیز کو خیبر پختونخوا کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ، شیخ ثانی بن عبدالعزیز کو تحصیل سوراب اور شیخ محمد بن علی بن عبداللہ کو ضلع بارکھان کی شکار گاہ سپرد کی گئی ہے وزارت خارجہ کا اجازت نامہ چاروں صوبوں کو بھجوایا گیا ہے ، جہاں قطری شہزادے مکمل پروٹوکول کے ساتھ تلور کا شکار کرنے میں مصروف ہیں۔