Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزارت تجارت نے فلم ”مالک“ کی بیرون ملک نمائش پر پابندی لگانے کی ہدایت کر دی

وزارت تجارت نے فلم ”مالک“ کی بیرون ملک نمائش پر پابندی لگانے کی ہدایت کر دی
August 11, 2016
کراچی (92نیوز) وزارت تجارت نے ایف بی آر کو فلم ”مالک“ کی بیرون ملک برآمد پر فی الفور پابندی عائد کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ہدایتکار عاشرعظیم کی فلم ”مالک“ کو ریلیز کے تین ہفتے بعد اپریل میں ملک بھر میں بین کر دیا گیا تھا جس پر فلم کو 26اگست سے بیرون ممالک میں نمائش کیلئے پیش کرنے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ اس سلسلے میں ہدایتکار عاشرعظیم نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت اطلاعات نے وزارت تجارت سے فلم کی بیرون ممالک بھی نمائش روکنے کی درخواست کی جس پر ایف بی آر کو خصوصی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ عاشر عظیم نے اسے زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قانون کے تحت فلم کی برآمد نہیں روکی جاسکتی۔ واضح رہے کہ اندرون ملک فلم ”مالک“ کی نمائش پر پابندی کیخلاف اپیل پہلے ہی عدالت میں زیرسماعت ہے جس پر فیصلہ آنا باقی ہے۔