Wednesday, November 30, 2022

ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی فائرنگ اور گولہ باری سے ایک لڑکا اور 2خواتین شہید

ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی فائرنگ اور گولہ باری سے ایک لڑکا اور 2خواتین شہید
سیالکوٹ (92نیوز) بھارت کا جنگی جنون پاگل پن کی حدوں کو چھونے لگا۔ سیالکوٹ اور شکر گڑھ کے کئی دیہات پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے تین افرادشہیدجبکہ چار زخمی ہو گئے۔ دشمن کی جارحیت پر پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق ہٹ دھرم بھارت جنگی جنون میں اندھا ہو گیا۔ پاکستانی افواج سے میدان میں مقابلہ نہ کر سکنے والی بزدل بھارتی فوج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ اور گولہ باری کو معمول بنالیا جس سے اب تک درجنوں شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارتی فوج نے سیالکوٹ میں سچیت گڑھ اور شکرگڑھ سیکٹر پر ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کر کے امن کا دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ بھارتی فورسز نے میندروال سمیت کئی رہائشی علاقوں کوگولہ باری سے نشانہ بنایا جس سے متعدد افرادزخمی ہو گئے۔ بھارتی گولہ باری سے شہری گھروں میں محصو ہو کر رہ گئے۔ علاقے میں خوف و ہراس ہے۔