Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارکردگی ،  ہاکی فیڈریشن کا آپریشن کلین اپ

ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارکردگی ،  ہاکی فیڈریشن کا آپریشن کلین اپ
July 20, 2017

لاہور(92نیوز)ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہاکی فیڈریشن نے آپریشن کلین اپ کردیا ٹیم مینجمنٹ سلیکشن کمیٹی اور کئی ذمہ داروں کی چھٹی کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان ایک بار پھر شکست سے دو چار ہوا تو بری پرفارمنس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن جلال میں آگیا فیڈریشن نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے آؤدیکھا نہ تاو  ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو گھر بھیج دیا۔ فیڈریشن نے منیجر اولمپئن حنیف خان، ہیڈ کوچ خواجہ جنید کو بھی فارغ کردیاہے۔اولمپئن حسن سردار کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا چیف سلیکٹر ، ایاز محمود اور مصدق حسین کو قومی ٹٰیم کا نیا  سلیکٹر بنا دیا گیا ہے جبکہ خواجہ جنید کی جگہ فرحت خان کو چیف کوچ بنایا گیا ہے۔