Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ورلڈ کپ2011کا فائنل اعتراضات کی زد میں ، سری لنکا کے سابق کپتان راناٹنگا کا فائنل فکس ہونے کا الزام

ورلڈ کپ2011کا فائنل اعتراضات کی زد میں ، سری لنکا کے سابق کپتان راناٹنگا کا فائنل فکس ہونے کا الزام
July 14, 2017

کولمبو(سپورٹس ڈٰیسک)سری لنکا کے سابق کپتان ارجناراناٹنگا نے2011ورلڈ کپ کا فائنل فکسڈ ہونے کا الزام لگا دیا،رانا ٹنگا نے2011کے ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارت دو ہزار گیارہ کا ورلڈ کپ  جیتا  یا جتوایا گیا،سری لنکا کے سابق  کپتان رانا ٹنگا نےبھارت کی جیت پر سوال اٹھا دیے،،فائنل فکسڈ ہونے کا الزام لگا دیا۔ جی ہاں اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں رانا ٹنگا نے سری لنکن کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئےکہا کہ وہ  ایک دن سچ سامنے  لے کر آئیں گےاور اگر ان کے بس میں ہو تو وہ کھلاڑیوں کے ایجنٹس پر پابندی لگا دیں۔ رانا ٹنگا نے مزید کہا کہ  وزارت کھیل  فٹنس مسائل  پر سوال اٹھانے کی بجائے اس جانب توجہ دےاورفائنل میں بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست کی تحقیقات کی جائیں ۔واضح رہے کہ  2011ورلڈ کپ کےفائنل میں بھارت نے سری لنکا کو6وکٹ سے  شکست دی تھی ۔