Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ورلڈ کپ 2019 میں بھارت جان کر انگلینڈ سے ہارا ، بین اسٹوکس

ورلڈ کپ 2019 میں بھارت جان کر انگلینڈ سے ہارا ، بین  اسٹوکس
May 28, 2020

لندن ( 92 نیوز) انگلش اسٹار بین اسٹوکس نے بھارت کا سازشی چہرہ بے نقاب کر دیا ، بتایا کہ ورلڈ کپ 2019 میں بھارت جان کر انگلینڈ سے ہارا۔

بین اسٹوکس نے اپنی کتاب آن فائر میں تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ  میچ ہار کر بھارت نے دانستہ طور پر پاکستان کو نقصان پہنچایا ، پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ روکنے کیلئے بھارت میچ ہارا۔

بین اسٹوکس لکھتے ہیں میچ کے دوران بھارتی بلے بازوں کی اپروچ سے  وہ بہت حیران ہوئے  ، ایم ایس دھونی نے جیتنے کی  کوشش  ہی نہیں کی ان کی توجہ سنگلز لینے پر تھی ، اسٹوکس نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما کی بیٹنگ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے لکھا اس میچ میں وہ اپنی بیٹنگ سے متاثر نہیں کر سکے۔

بین اسٹوکس  کہتے ہیں  بھارتی ٹیم پاکستان کی نسبت نیوزی لینڈ کو آسان حریف سمجھ رہی تھی،  اس لیے انہوں نے ہمارے خلاف جیتنے کی کوئی کوشش  ہی نہیں کی۔

ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دی تھی،بھارتی ٹیم کی ناکامی کےبعد پاکستان کے سیمی فائنل تک  رسائی کے امکانات ختم ہوگئے تھے،سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نےبھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹھارہ رنز سے شکست دی تھی۔