Tuesday, December 6, 2022

ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت

ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت
ساؤتھ ہمپٹن ( 92 نیوز) ورلڈ کپ 2019 کے پندرہویں میچ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز مد مقابل ہیں ، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے ۔ جنوبی افریقہ کو میگا ایونٹ میں پہلی فتح درکار ہے جبکہ ویسٹ انڈیز بھی جادو جگانے کو ہے تیار ہے ۔ موسم کا حال بتانے  والوں نے   بارش کی آمد اور  رنگ میں تھوڑا بھنگ ڈالنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے ،اس سے میچ کے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ نہیں۔

بھارت نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دیدی

ایونٹ میں  جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈکپ میں اپنے تینوں میچ ہارچکی ہے ۔ اسے انگلینڈ ،بنگلہ دیش اور بھارت کے ہاتھوں اسے شکست ہوئی ، پروٹیز کو ردھم میں آنے کیلئے چوتھے میچ میں فتح درکار ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے دو میچز کھیلے ہیں ،پہلے میچ میں اس نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ آسٹریلیا کیخلاف اسے 15رنز سے شکست ہوئی تھی۔ ورلڈ کپ مقابلوں  میں دونوں ٹیموں کے باہمی میچوں پر نظر دوڑائی جائے تو  چار مقابلے جنوبی افریقہ جبکہ دو ویسٹ انڈیز کے نام رہے۔