Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ کپ 2019ءمیں کوالیفائی کرنے کیلئے آئر لینڈ کیخلاف سیریز جیتنا ضروری

ورلڈ کپ 2019ءمیں کوالیفائی کرنے کیلئے آئر لینڈ کیخلاف سیریز جیتنا ضروری
August 18, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان دو ہزار انیس میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائی کر سکے گا یا نہیں اس کے لیے اگر مگر کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔ اسے ہر صورت آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیتنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز برابر کر کے شاہینوں کے حوصلے اس وقت بلند ہیں لیکن ون ڈے میں ٹیم کی حالت پتلی ہے اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹ میں انٹری کے لالے پڑے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ دوہزار انیس کا کرکٹ ورلڈ کپ انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلا جائے گا۔ وہ آٹھ ٹیمیں تو براہ راست ورلڈکپ کھیلنے کی اہل ہوں گی جن کی رینکنگ تیس ستمبر دو ہزار سترہ کو آٹھ یا اس سے اوپر ہو گی جبکہ پاکستان اس وقت ون ڈے رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور اس کے پاس اپنی پوزیشن بہتر کرنے کےلئے کم از کم تیرہ ماہ کا وقت ہے۔ جمعرات سے آئر لینڈ کے خلاف دو میچوں اور اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل دونوں سیریز اس کےلئے بہت اہم ہیں۔ رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود ویسٹ انڈیز سے پاکستان کا سات پوائنٹ کا فرق ہے۔ یہ قیمتی سات پوائنٹ حاصل کرنے اور رینکنگ میں ویسٹ انڈیز پر برتری حاصل کرنے کےلئے پاکستان کو آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہر میچ جیتنا ہو گا۔ پاکستان کو اپنے ستاسی پوائنٹ برقرار رکھنے کےلئے آئر لینڈ کو دونوں میچ ہرانا ہوں گے جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر بھی پاکستان کے پوائنٹس میں اضافہ ہو گا۔ نیٹ