Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں نیوزی لینڈ  نے افغانستان کو شکست دے دی

ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں نیوزی لینڈ  نے افغانستان کو شکست دے دی
March 8, 2015
آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) نیپیئر کے میکلین پارک میں جاری ورلڈ  کپ کے اکتیسویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو چھے وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایک سو ستاسی رنز کا ہدف کیوی ٹیم نے سینتیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پوری ٹیم  سینتالیس اعشاریہ چار اوورز میں ایک سو چھیاسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سمیع اللہ شنوری چوون اور نجیب اللہ زردران  چھپن رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نوروز منگل نے ستائیس رنز بنائے جب کہ حامد حسن  سولہ رنز بنا کر ڈبل فگر اننگز کھیلنے والے چوتھے کھلاڑی بنے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے  ڈینیل ویٹوری نے چار آؤٹ کرتے ہوئے ون ڈے میں اپنے تین سو شکار مکمل کئے۔ ٹرینٹ بولٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ نے 187رنز کا ہدف کیوی ٹیم نے 37ویں اوور میں حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے  پہلی وکٹ  کپتان برینڈن میکلم کی گری جو 42 رنز بنا کر محمد نبی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کین ولیم سن تھے جو 33 رنز بنا کر  پویلین لوٹے۔ مارٹن گپٹل 57 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔