Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ کپ کیسے جیتیں : شاہد آفریدی نے عمران خان اور وسیم اکرم سے مشورے مانگ لئے

ورلڈ کپ کیسے جیتیں : شاہد آفریدی نے عمران خان اور وسیم اکرم سے مشورے مانگ لئے
March 12, 2016
لاہور(92نیوز)ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سر پر آیا تو قومی یکجہتی  بھی نظرآنے لگی کپتان شاہد آفریدی نے عمران خان اور وسیم اکرم سے مشورے مانگےتودونوں لیجنڈ کھلاڑیوں نے آفریدی کودل سے  خوش آمدید کہا۔ عمران خان تو قومی ٹیم کومفیدمشورے دینے بھارت بھی جائیں گے اُدھر وقاریونس نے ٹیم میں اختلافات کی تردید کردی۔ تفصیلات کےمطابق لالہ جب مشکل میں پھنسے تو اپنوں کی یادستانے لگی کیسے کھیلیں؟ کسے کہاں کھیلائیں اورکس سے کس طرح بہترین کارکردگی لی جاسکتی ہے ٹی ٹوینٹی کے کپتان شاہدآفریدی نے پاکستان کے سابق کپتانوں عمران خان اور وسیم اکرم سے مشورے  مانگ لئے۔ گرین شرٹس کے کپتان مشورے مانگے تو لیجنڈ کھلاڑی  ملکی وقار کےلئے کہاں پیچھے رہنے والے تھےعمران خان قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے  کے لئے میدان میں آ گئے اور کہنے لگے  وہ ناصرف کولکتہ جائیں گے بلکہ ٹیم  کے کھلاڑیوں کومفید ٹپس بھی  دیں گے۔ عمران خان اوروسیم اکرم کے سپورٹ کرنے پرشاہد آفریدی نے دونوں لیجنڈ کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت کے حالات  کو پس پشت ڈال کر توجہ صرف جیت پر مرکوز  ہےقومی بلے بازوں کو  ذمہ داری لینا ہو گی۔ اُدھر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے ٹیم میں اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس  کا کہنا تھا کہ کولکتہ میں پاکستان ٹیم کا ریکارڈ شاندار ہےبلے بازاچھا کھیلے توٹیم شاندارکارکردگی دکھائے گی۔