Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ورلڈ کپ کرکٹ 2019، آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے دی

ورلڈ کپ کرکٹ 2019، آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے دی
June 20, 2019

  نوٹنگھم (92 نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے آج کے اہم مقابلے میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم 382 رنز کے تعاقب میں 50 اوورز میں 333 رنز بنا سکی۔ بنگلہ دیش کے محمود اللہ 69 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ صابر رحمان بغیر کوئی رنز بنائے بولڈ ہوئے۔

 آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوور میں 381 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اوپنر ڈیوڈوارنر نے 166 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

عثمان خواجہ 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گلین میکسویل نے 32، کپتان ایرون فنچ نے 53 رنز بنائے۔ سٹونیز 17 اور کیری 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کے سومیا سرکار نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔