Tuesday, April 30, 2024

ورلڈ کپ ٹی 20 کیلئے آئی سی سی نے کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں کا اعلان کردیا

ورلڈ کپ ٹی 20 کیلئے آئی سی سی نے کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں کا اعلان کردیا
January 1, 2019
دبئی ( 92 نیوز ) ورلڈ کپ ٹی20 کے لیے آئی سی سی نے  کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلیا ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہیں جب کہ  پاکستان ، بھارت ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان بھی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر گئے ہیں ۔ دوسری جانب 2014 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی چیمپئن سری لنکا  2019 کے کپ میں  براہ راست کوالیفائی نہ کر سکی ، اسی طرح بنگلہ دیش بھی براہ راست جگہ بنانے میں ناکام رہی ۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت 8 ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ  میں کوالیفائی کرنے کیلئے جنگ لڑیں گی جن میں سے جیتنے والی 4 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی ۔