Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی ایک اور شاندار کامیابی، ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی ایک اور شاندار کامیابی، ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
June 17, 2019
ٹاؤنٹن (92 نیوز) ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ تین سو بائیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں  بنگالی بوائز نے 42ویں اوور میں محض تین وکٹوں کے نقصان پرہدف  پورا کرلیا۔ سینئر کھلاڑی شکیب الحسن نے کمال ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 124رنز بناکر ٹیم کی ناؤ پارلگادی۔ شکیب الحسن نے باؤلنگ میں بھی جوہر دکھائے اور دوکھلاڑیوں کو ٹھکانے لگائے۔ لٹن داس 88رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اوپنر تمیم اقبال نے48رنز بناکر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ بنگلہ دیش کے سیف الدین اور مستفیض  الرحمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 321رنز بنائے ،کرس گیل کے حصے میں گولڈن ڈک آئی ،شائی ہوپ نے96،لیوئس نے 70،ہٹمیار نے 50رنز بنائے۔ شکیب الحسن آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرارپائے، بنگلہ دیش اس فتح کے ساتھ پانچویں اورویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔