Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلینڈ کی دعوت پر آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

انگلینڈ کی دعوت پر آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری
June 25, 2019
لارڈز ( 92 نیوز) ورلڈ کپ میں آج اہم میچ میں روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا مد مقابل ہیں جہاں انگلینڈ کی دعوت پر آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے ۔ روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا لارڈز کے تاریخی میدان میں آمنے سامنے  ہیں ، میچ کی ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ہوئی جب  کہ میچ کا باقاعدہ آغاز ڈھائی بجے ہوا۔ پوائنٹس ٹیبل  پر آسٹریلیا دس پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے ، میگا ایونٹ میں کینگروز  کو صرف بھارت سے شکست ہوئی ۔ انگلینڈ کےخلاف فتح سے  آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات واضح ہوجائیں گے۔ میزبان انگلینڈ کی  کارکردگی ملی جلی رہی ہے،ایونٹ کے آغاز پر ہاٹ فیورٹ کہلانےوالی مورگن الیون  کو پاکستان اور سری لنکا سے شکست کے بعد مشکل صورتحال درپیش ہے۔ انگلینڈ کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے تین میں سے دو میچ جیتنا لازمی ہیں ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔