ورلڈ کپ فٹبال ، آسٹریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو ہرا کر خطرے کی گھنٹی بجا دی
لندن (92 نیوز) ورلڈ کپ فٹبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ وارم اپ مرحلے میں شاندار میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو ہرا کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔
پہلے مقابلے میں دفاعی چیمپئن جرمن ٹیم آسٹریا سے ٹکرائی ۔
پہلے ہاف میں برتری کے باوجود جرمنی کی ٹیم دوسرے ہاف میں خسارے میں چلی گئی اور آسٹریا نے ایک کے مقابلے میں دو گولز سے کامیابی سمیٹی۔
دوسرے معرکے میں انگلینڈ کی ٹیم نائیجیریا کے مد مقابل ہوئی ۔
پہلے ہاف کے اختتام تک انگلش ٹیم کو دو صفر کے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں حریف ٹیم نے میچ میں واپسی کے لیے خوب جان ماری لیکن مقررہ وقت تک ایک ہی گول کر پائی۔
آخری میچ میں بیلجیئم کی ٹیم پرتگال کے آمنے سامنے ہوئی ۔
دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا مضبوط دفاعی حکمت عملی کے سبب کوئی بھی ٹیم گول نہ کر پائی۔