Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی 20 کوالیفائنگ راونڈ: افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر لگاتار تیسرا میچ جیت لیا

ورلڈ ٹی 20 کوالیفائنگ راونڈ: افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر لگاتار تیسرا میچ جیت لیا
July 13, 2015
ڈبلن (ویب ڈیسک) افغانستان نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائنگ راونڈ میں لگاتار تین میچز جیت کر ورلڈ ٹی ٹونٹی تک رسائی کےلئے خود کو فیورٹ ثابت کر دیا ہے۔ تیسرے میچ میں افغان ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو سینتیس رنز سے شکست دی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر دو سو دس رنز بنا ڈالے۔ محمد شہزاد نے چھتیس گیندوں پر پچھتر رنز بنائے، پانچ چوکے اور سات چھکے بھی لگائے۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم انیس اعشاریہ دو اوورز میں ایک سو تہتر رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی، پیٹر مومسین چوالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کی ٹیم اب گروپ بی کی سات ٹیموں میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ گروپ اے میں آئرلینڈ کا پہلا نمبر ہے۔ کوالیفائنگ راونڈ میں چودہ ایسوسی ایٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ان میں سے چھ ٹیمیں آئندہ سال ہونے والے میگا ایونٹ کےلئے کوالیفائی کریں گی۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی بھارت میں 16ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔