Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی 2021، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی 2021، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
October 24, 2021 --- ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی 2021 کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی، بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 170 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر محمد ناظم 62 اور مڈل آرڈر بلے باز مشفق الرحیم ناقابل شکست 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے چمیکا کرونا رتنے، فرنینڈو اور لاہیرو کمارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے چاریت اسلانکا کےناقابل شکست 80 اور بھانوکا راجا پاکسے کے 53 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنرز کوشل پریرا ایک رن اور پاتھم نسانکا 24 رنز بناکر رخصت ہوئے جبکہ اویشکا فرنانڈو بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔ وانندو ہسارنگا ڈی سلوا صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ داسون شناکا ایک رن بناکر ناقابل شکست رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نسیم احمد اور شکیب الحسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سیف الدین نے ایک وکٹ حاصل کی۔