Thursday, September 19, 2024

ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے سیمی فائنل میں بھارتی سورماؤں کو پچھاڑنے کے بعد ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کا جشن

ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے سیمی فائنل میں بھارتی سورماؤں کو پچھاڑنے کے بعد ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کا جشن
April 1, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ویسٹ انڈیز کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں بڑا میچ جیت لے تو فتح کا جشن پوری دنیا دیکھتی ہے اور اگر یہ جشن بھارت کے اندر بھارت کو ہرا کر ہی ہو تو بھارتی جل بھن کر رہ جاتے ہیں۔ سیمی فائنل میں دھونی الیون کی درگت بنی تو ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے جشن منا کر بھارتیوں کے زخم پر نمک چھڑک دیا۔ ڈی جے براوو گراؤنڈ میں مخالفین کے چھکے چھڑاتے ہیں تو پارٹی ٹائم میں بھی ان کی اجارہ داری ہوتی ہے۔ یہی کچھ ہوا بھارت کے خلاف میچ میں جب دھونی الیون کو شکست ہوئی تو پہلے جشن ہوا گراؤنڈ میں اس کے بعد ہوٹل کی لابی میں بھی ڈی جے براوو کا راج رہا۔ کالی آندھی کا فتح کا جشن اس سے قبل بھی خوب رنگ جما چکا ہے جب بالروں کے دشمن کرس گیل نے گینگم اسٹائل میں شائقین کے دل گرما دیئے۔ بھارت کے خلاف فتح کا جشن یادگار بن گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کالی آندھی فائنل میں گوروں کو کیسے اڑاتی ہے اور پھر ڈی جے براوو اور گینگم کرس گیل کے انگریزی ٹھمکوں کا تو سب کو ہی انتظار رہے گا۔