Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا پہلا اپ سیٹ‘ افغانستان نے کالی آندھی کو چھ رنز سے ہرا دیا

ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا پہلا اپ سیٹ‘ افغانستان نے کالی آندھی کو چھ رنز سے ہرا دیا
March 27, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا میچ آج ناگپور میں کھیلا گیا جس میں افغانستان نے اپ سیٹ کرتے ہوئے کالی آندھی کو چھ رنز سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے سات وکٹوں پر ایک سو تئیس رنز بنائے۔ نجیب اللہ زدران اڑتالیس رنز ناٹ آوٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ دوسرے نمایاں کھلاڑی اوپنر محمد شہزاد تھے جنہوں نے چوبیس رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باولر رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جانسن چارلس اور ایون لیوس نے ہدف کا تعاقب شروع کیا۔ دونوں بالترتیب بائیس اور صفر پر آو¿ٹ ہوئے۔ فلیچر نے گیارہ‘ رام دین اٹھارہ‘ براوو اٹھائیس جبکہ براتھ ویٹ نے تیرہ رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔ افغانی باﺅلرز محمد نبی اور راشد خان نے دو‘ دو جبکہ امیرحمزہ‘ حامد حسن اور گلبدین نائب نے ایک‘ ایک وکٹ حاصل کی۔