Thursday, September 19, 2024

ورلڈ ٹی ٹوینٹی، پاکستان کی شرکت اور بوم بوم کی کپتانی پر شکوک وشبہات کے سائے، سلمان بٹ کی شمولیت کا امکان

ورلڈ ٹی ٹوینٹی، پاکستان کی شرکت اور بوم بوم کی کپتانی پر شکوک وشبہات کے سائے، سلمان بٹ کی شمولیت کا امکان
March 7, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی شرکت کے ساتھ بوم بوم کی کپتانی پر بھی شکوک وشبہات کے سائے پڑنے لگے۔ ذرائع کا کہنا ہے شاہد آفریدی کی جگہ شعیب ملک یا سرفراز احمد کو قیادت سونپی جا سکتی ہے، ادھر قسمت کی دیوی نے سلمان بٹ کےدروازے پر بھی دستک دے دی۔۔۔ ورلڈ کپ کے آغاز میں ایک دن رہ گیا ہے۔ قومی ٹیم کی شرکت کے ساتھ ساتھ ٹیم کی سلیکشن بھی ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار آفریدی کو قرار دے کر ورلڈ کپ میں سرفراز یا شعیب ملک کو قیادت سونپی جا سکتی ہے۔ بی سی بی نے شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے نوٹس لینے کی ٹویٹ پر بھی جواب طلب کیا ہے۔ ادھر پی سی بی کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے سابق کپتان سلمان بٹ سے ملاقات کی اور دونوں نے اکٹھے کھانا بھی کھایا۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر اور سابق کپتان کی ملاقات کے بعد امکان پیدا ہو گیا ہے  کہ سلمان بٹ کو ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے لیے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔