Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوینٹی: نیوزی لینڈ آسٹریلیا کو آٹھ رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ فاتح قرار

ورلڈ ٹی ٹوینٹی: نیوزی لینڈ آسٹریلیا کو آٹھ رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ فاتح قرار
March 18, 2016
دھرمشالہ (نائنٹی ٹو نیوز) نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی۔ کیویز نے کینگروز کو آٹھ  رنز سے زیر کیا۔ تین وکٹیں لینے پر مچل میکلی نیگن مین آف دی میچ رہے۔ ایک سو بیالیس رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم کےاوپنرز نے جارحانہ انداز سے اننگز کا آغاز کیا لیکن واٹسن کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم  بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چونتیس رنز بنا سکی۔ مچل میکلی نیگن نے تین اور کورے اینڈرسن اور مچل سینٹیر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر ایک سو بیالیس رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل انتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔