Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوینٹی : سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ ٹی ٹوینٹی : سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
March 17, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے مقابلے جاری ہیں۔ آج کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ افغانستان کے اصغر ستانکزئی کی 62رنز کی عمدہ اننگز رائیگاں گئی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان نے سری لنکا کیخلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ افغانستان کے اوپنر محمد شہزاد 8‘ نور علی 20‘ اصغر ستانکزئی 62‘ کریم صادق صفر‘ محمد نبی تین‘ سمیع اللہ شنواری 31‘ شفیق اللہ 5‘ داولت زدران 5 جبکہ نجیب اللہ زدران نے بارہ رنز بنائے۔ سری لنکن باﺅلرز میتھیوز اور کولاسیکارا کے حصے میں ایک ‘ ایک وکٹ آئی جبکہ پریرا نے تین اور ہیرتھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر اٹھارہ اعشاریہ پانچ اوورز میں حاصل کر لیا۔ چندی مل اٹھارہ‘ تلکرتنے دلشان تراسی ناٹ آﺅٹ‘ تھرمانے چھ‘ پریرا بارہ‘ کپوگدیرا دس اور میتھیوز نے ناٹ آﺅٹ اکیس رنز کی اننگ کھیلی۔ افغانستان کے باﺅلرز محمد نبی اور راشد خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی جبکہ باقی باﺅلرز خالی ہاتھ لوٹے۔