Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، ویسٹ انڈیز کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 143 رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، ویسٹ انڈیز کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 143 رنز کا ہدف
October 29, 2021 --- ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے حوالے سے گروپ اے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دے دیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ویسٹ اندیز کی ٹیم نے 7 وکٹوں پر 142 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے نیکولس پورن 40 اور روسٹن چیز 39 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ایون لیوس 6، کر س گیل 4، شمرون ہیٹ مئیر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آندرے رسل صفر پر پویلین لوٹ گئے، ڈیوائن براوو ایک بنا کر چلتے بنے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن، مستفیض الرحمان اور شریفُ الاسلام نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آج کا میچ ہارنے والی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوجائے گی۔