Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف
November 6, 2021 --- ویب ڈیسک

ابوظہبی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے گروپ اے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوررز میں 7 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔ کیرن پولارڈ 44، ایوان لوئس 29 اور شمرون ہیٹمائر 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 4 مہرے کھسکائے، میچل اسٹاک، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، 2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنالیے۔ ڈیوڈ وارنر 9 اور ایرون فینچ 8 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔