Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ جاری

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ جاری
November 5, 2021 --- ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے حوالے سے گروپ بی میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

نمیبیا کی ٹیم نے 9 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 54 رنز بنالیے ہیں۔ اوپنر سٹیفن بارڈ اور مائیکل وین لنگن بالترتیب 21 اور 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آل راؤنڈر گیرہارڈ ایراسمس اور زین گرین 3، 3 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل نمیبیا کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 163 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے  گلین فلپس 39 اور جیمز نیشم 35 رنزناقابل شکست بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ اوپنر مارٹن گپٹل 18، اوپنر ڈیرل مچل 19، کپتان کین ولیمسن 28، ڈیون کونوے 17 رنز بناکر رخصت ہوئے۔

نمیبیا کی جانب سے برنارڈ شولٹز، ڈیوڈ ویزے اور گیرہارڈ ایراسمس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔