Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 فائنل، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 فائنل،  نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیدیا
November 14, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے فائنل نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیدیا۔

نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر172 رنز بنائے، کیویز کپتان ولیم سن نے 48 بالوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، مارٹن گپٹل28 ، ڈیرل مچل 11، گلین فلپس 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے 3، ایڈم زمپا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کا مہنگا ترین اسپیل کرادیا، مچل اسٹارک نے 4 اوورز میں 60 رنزدیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔