Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست
November 4, 2021 --- ویب ڈیسک

ابوظہبی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو رنز سے شکست دیدی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 189 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔

سری لنکا کی جانب سے چارتھ اسالنکا 68 اور پتھم نسانکا 51 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ کوشال پریرا 29 اور کپتان داسن شاناکا 25 رنز بناسکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اندرے رسل نے 2 جبکہ ڈیرن براؤو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 168 رنز بناسکی۔ شمرون ہیٹمائر 81 اور نکولس پوران 46 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کے 8 بلے باز ڈبل فگر بھی کراس نہ کرسکے۔

سری لنکن بلے باز چارتھ اسالنکا 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔