Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیدیا
October 28, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے سپر ایٹ مرحلے کے حوالے سے گروپ اے کے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 155رنز کا ہدف دیدیا۔

آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کوشال پریرا اور چارتھ اسالنکا نے 35، 35 رنز جبکہ بھانوکا راجا پاکسے ناقابل شکست 33 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

اوپنر پتھم نسانکا 7، ایوشکا فرنینڈو اور وینندو ہسرنگا 4، 4 رنز، داسن شاناکا 12 اور چمیکا کرونارتنے ناقابل شکست 9 رنز بنا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹاک، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔