Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، جنوبی افریقہ کی سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، جنوبی افریقہ کی سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست
October 30, 2021 --- ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے گروپ اے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے 143 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ٹیمبا بووما 46 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی طرف سے نیسکانا 72 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، اسالنکا 21، پریرا 7، فرنیندو 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے تبریز شمسی اور پریٹورئیس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔