Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، جنوبی افریقہ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، جنوبی افریقہ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
October 26, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیم میں ایک تبدیلی کی۔ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ڈی کاک نجی وجوہات کی بنا پر ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

کپتان ویسٹ انڈیز ٹیم کیرن پولارڈ نے کہا پہلا میچ ہارنے کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہم نے ٹیم میٹنگ میں اپنی خامیوں کا جائزہ لیا ہے،  آج کا میچ جیتنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔