Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف چھ وکٹ سے میچ جیت لیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف چھ وکٹ سے میچ جیت لیا
November 2, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) بنگلا دیش کو ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ جنوبی افریقہ نے بنگلا دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی  افریقہ  نے ٹاس جیت کر  بنگلا دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تو 22 رنز پر  بنگلا دیش کی دو وکٹیں گر گئیں۔ محمد نعیم 9 اور  سومیا سرکار  بغیر کوئی  رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پروٹیز باؤلرز نے بنگلا دیش کی ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہ  کیا اور پوری ٹیم 84 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ مہدی حسن  نے 27 اور لٹن داس نے 24 رنز کی اننگز  کھیلی۔ جنوبی افریقہ  کی جانب سے کگیسورباڈا  اور نورٹیج  نے  تین ، تین  وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی 33 رنز پر تین وکٹیں گر گئیں۔ کپتان ٹیمبا باوما اور ڈیوسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو اہم جیت دلائی۔ پروٹیز نے 85 رنز کا ہدف 14 ویں  اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کیا۔

ٹیمبا باوما 31 اور ڈیوسن 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے  تسکین احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔