Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیدیا
November 6, 2021 --- ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے گروپ اے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیدیا۔

شارجہ میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے گروپ اے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 189 رنز بنائے۔ پروٹیز سائیڈ کی جانب سے راسی وین ڈیر ڈوسن 94 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، رضا ہینڈرکس 2، کوئنٹن ڈی کاک 34، ایڈن مارکرم 52 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی اورعادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔